BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فون کال: ’پاکستان سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے‘
سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں پر یمن کے حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’اس نازک وقت میں وہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘
کارگل جنگ، کیپٹن کرنل شیر خان کی میت کی حوالگی کا تنازع اور بی بی سی کو موصول ہونے والی ایک فون کال کی کہانی
علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر فضل الرحمٰن نے حال ہی میں الزام لگایا ہے کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران پاکستان کی فوج نے اپنے اہلکاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کیپٹن کرنل شیر خان کی میت بھی انڈیا ہی کے اصرار پر پاکستان واپس لائی گئی۔ تاریخی شواہد کی روشنی میں کیپٹن کرنل شیر خان کی میت دو ہفتے بعد انڈیا سے پاکستان پہنچنے کی کہانی۔
کابل حملہ: کارروائی حقِ دفاع کے تحت کی گئی، ایمنسٹی کی رپورٹ بےبنیاد دعووں پر مبنی ہے، پاکستان
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل کے امید ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر پر 16 مارچ 2026 کو ہونے والے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسے ایسے شواہد نہیں ملے جو اس مقام کے فوجی استعمال یا ہتھیاروں کے ذخیرہ ہونے کے پاکستانی دعوے کی تائید کرتے ہوں۔
سلمان خان، عالیہ بھٹ اور انڈیا کے دیگر فنکاروں نے دلی میں طلبہ کے احتجاج پر کیا کہا؟
انڈیا میں نظام تعلیم میں اصلاحات اور امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کے لیے سراپا احتجاج کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کی حمایت کرنے والی بالی وڈ شخصیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی اور اسلام آباد کی تنبیہ: بحیرہ احمر میں پاکستان کے ’بحری مفادات‘ کیا ہیں اور ان کا دفاع کیسے ممکن ہے؟
پاکستان نے حوثی گروہ کو خبردار کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔
انڈیا میں طلبہ کا احتجاج، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد اور وہ تصاویر جو پوری دنیا میں بحث کا موضوع بن گئیں
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے نہ صرف آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے بلکہ سکیورٹی اہلکاروں کو ان کے خلاف لاٹھیاں استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ متعدد ویڈیوز میں پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کی نیلی وردی پہنے سکیورٹی اہلکار لوگوں کو لاٹھیوں سے مارتے اور بھگاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
میئر زہران ممدانی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کے مؤقف سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ایک پوڈ کاسٹ میں ممدانی نے کہا تھا کہ اُن کا دفتر اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک آمد پر اُن کی گرفتاری کے قانونی پہلوؤں پر غور کر رہا ہے۔
امریکہ اور سعودی عرب کا ’حیران کن‘ جوہری معاہدہ، اسرائیل کی تشویش اور مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا خدشہ
کیا سعودی عرب اب ایٹمی بم حاصل کرنے کا خواہاں ہے؟ یہی وہ خدشہ ہے جو اس معاہدے کے بعد سب سے زیادہ زیرِ بحث ہے۔
جب لاہور میں دہشت کی علامت جگا گجر کو ہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کو تین سو روپے انعام دیا گیا
جگا گجر کا اصل نام محمد شریف تھا، وہ لاہور کے علاقے اسلامیہ پارک کا رہنے والا تھا۔ اس علاقے میں ایک میلہ لگا کرتا تھا جس میں جگا کے بھائی مکھن گجر کا کسی بات پر لاہور کے مشہور بدمعاش اچھا شوکر والا سے جھگڑا ہو گیا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































