نئے برطانوی امیگریشن قواعد سے جنوبی ایشیائی تارکینِ وطن ناخوش کیوں؟
برطانیہ کی حکومت نے امیگریشن اور تارکینِ وطن کے لیے اِنڈیفِنِٹ لیو یعنی مستقل سکونت کے قواعد میں حالیہ برسوں کی کچھ سب سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ اِن اصلاحات کے تحت ایک نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جسے ’ایرنڈ سیٹلمنٹ‘ یعنی اہلیت کی بنیاد پر مستقل سکونت کا نام دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کے مطابق پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کو اب مستقل سکونت حاصل کرنے کے لیے موجودہ قوانین کے مقابلے میں مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
آج کے سیربین میں ہم آپ کو برطانیہ کے مختلف حصوں میں لے کر جائیں گے اور اُن افراد سے ملوائیں گے جن کی زندگیاں اِن مجوزہ تبدیلیوں سے براہِ راست متاثر ہو رہی ہیں۔ ساتھ ہی آج کے پروگرام میں یہ بھی سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ حکومت تو اِن تبدیلیوں کو مستقل سکونت کے حصول کا زیادہ منصفانہ راستہ قرار دے رہی ہے، لیکن کیا سکلڈ مائیگرنٹ ورکرز بھی انھیں اسی نظر سے دیکھتے ہیں؟
میزبان: عالیہ نازکی
سٹوری پروڈیوسر: احسن محمود
ویژول پروڈیوسر: علی کاظمی
سٹوڈیو ٹیم: کرس ہاؤس اور اگاتا کازمیرچک



