پنجاب کے ٹرک ڈرائیور کی 12 کروڑ روپے کی لاٹری نکلی

،ویڈیو کیپشنپنجاب کے ٹرک ڈرائیور کی 12 کروڑ روپے کی لاٹری نکلی
پنجاب کے ٹرک ڈرائیور کی 12 کروڑ روپے کی لاٹری نکلی
وقت اشاعت

پیشے کے اعتبار سے ٹرک ڈرائیور بلجندر سنگھ انڈیا کے شہر موہالی کے قریب واقع چھوٹے سے گاؤں ہمایوں پور کے رہائشی ہیں اور وہ گذشتہ 15 برس سے مختلف تہواروں کے موقع پر لاٹری کے ٹکٹ خریدا کرتے تھے۔

ان کے گھر میں اس وقت جشن کا ماحول ہے اور خاندان بھر میں مٹھائیاں بانٹی جا رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ماہانہ چند ہزار روپے کمانے والے بلجندر سنگھ کے اوپر بالآخر قسمت کی دیوی مہربانی ہو گئی ہے اور ان کی 12 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی ہے۔