ویکسینز پر دعوے: کیسے جانیں کیا سچ ہے کیا جھوٹ؟

،ویڈیو کیپشن
ویکسینز پر دعوے: کیسے جانیں کیا سچ ہے کیا جھوٹ؟
وقت اشاعت

ویکسینز عوام تک پہنچنے سے پہلے اور بعد میں کئی طرح کے جانچ کے مراحل سے گزرتی ہیں، اور طبی برادری عام طور پر انھیں محفوظ سمجھتی ہے تاہم، آن لائن موجود غلط معلومات ہمیں گمراہ کر سکتی ہیں تو پھر آپ خود شواہد کی تحقیق کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر آپ سوشل میڈیا پر ویکسین کے بارے میں کوئی دعویٰ دیکھیں، تو ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ آپ ذرا رکیں اور اس کے اصل ماخذ تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ سائنسی حقائق کے بارے میں کسی فرد کی ذاتی تشریح کے مقابلے میں، قابلِ اعتماد اور ماہرین کی جانب سے جانچے گئے شواہد کہیں زیادہ بھروسے کے لائق ہوتے ہیں۔