BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, یمنی فوج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن میں باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ
بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے لیے قائم اتحاد کے مطابق حوثیوں کے خلاف آپریشن ’فجر الیمن‘ میں 100 جنگی طیاروں نے شرکت کی اور 324 اہداف تباہ کیے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے باب المندب کا کنٹرول دوباہ حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
کیا اورنگزیب کے دور میں آٹھ من چاول کی قیمت ایک روپے تھی؟
مغل دور کے بنگال میں معیشت کا انحصار زراعت اور اشیا کے تبادلے پر تھا، جبکہ کوڑیاں عام لین دین میں استعمال ہوتی تھیں۔ شائستہ خان کے دور میں زرعی پیداوار اور تجارت بڑھی اور ڈھاکہ اہم تجارتی مرکز بن گیا۔ اسی دور کو بنگال کی معاشی ترقی کا ایک اہم اور یادگار زمانہ سمجھا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: مظاہرین کو روکنے کے لیے اٹک میں کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟
اس وقت اٹک میں پنجاب پولیس کے 20 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں جنھیں سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس اٹک میں تعینات ایک پولیس اہلکار کے مطابق پولیس اہلکاروں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایسے مقامات پر رہیں جہاں پر ہنگامی صورت حال میں وہ پندرہ سے بیس منٹ کے دوران ان پوائنٹس پر پہنچ سکیں جہاں پر انھیں تعینات کیا گیا ہے۔
کرسٹا پائیک سے 20 سال قبل جیل میں ملاقات: ’وہ اپنے ماضی کو ایسے یاد کرتی ہیں جیسے وہ کوئی دوسرا شخص ہو‘
لگ بھگ 20 سال قبل صحافی ہیلن رابرٹس نے امریکی ریاست ٹینیسی میں موت کی سزا پانے والی قیدی کرسٹا پائیک سے ملاقات کی تھی تاکہ وہ اُن کی شخصیت کو سمجھ سکیں۔
فہیم اکرم کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام: خانیوال کا شہری امریکی حکام کو کیوں مطلوب ہے؟
33 سالہ فہیم اکرم پر جعلی ڈاک ٹکٹوں اور شپنگ لیبلز کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے، جس کے ذریعے مبینہ طور پر 50 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک لیبل فروخت کیے گئے اور حکام کے مطابق اس سے امریکی پوسٹل سروس کو 126 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔
افغانستان کو چین سے جوڑنے والی واخان راہداری شاہراہ کا افتتاح: یہ سڑک کیوں اہم ہے اور بیجنگ کو کیا تحفظات ہیں؟
طالبان حکومت نے افغانستان کے شمال مشرق میں ملک کو چین سے ملانے والی واخان راہداری سڑک کا افتتاح کر دیا ہے لیکن تاہم چین کے اس پر کیا تحفظات ہیں؟
مذاکرات میں ڈیڈلاک کے بعد لانگ مارچ کا آغاز: تحریک انصاف اور حکومت کے پاس اب کیا آپشنز موجود ہیں؟
کیا فریقین اب دوبارہ تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں؟ حکومت اور تحریکِ انصاف کے پاس کیا آپشنز ہیں؟ اور کیا اب بھی مذاکرات کا آپشن باقی ہے۔ یہ جاننے کے لیے بی بی سی نے سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین سے بات کی ہے۔
عمران خان اور نواز شریف کی دوستی کیسے ہوئی؟
دونوں کو کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور کرکٹ ہی دونوں کے ایک دوسرے سے تعارف کی وجہ بھی بنی اور اکثر عمران خان ان دنوں کا حوالہ اپنی سیاسی تقاریر میں بھی دیا کرتے تھے۔ پاکستان کی تخت یا تختہ کی سیاسی بساط کا حصہ بننے والے نواز شریف اور عمران خان کی دوستی کیسے ہوئی؟
’سنجے دت کو پاکستان میں شانتی ملے گی‘: ’منا بھائی‘ کا شو میں خطاب جس پر تنقید کے بعد وضاحت جاری کرنا پڑی
بالی وڈ اداکار سنجے دت کی جانب سے شیکھر سمن کے شو ’شیکھر ٹونائٹ‘ میں انڈیا کی موجودہ حالت پر دیا جانے والا ایک بیان خبروں کی زینت بن چکا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ انڈیا میں ’پہلے جیسا امن‘ محسوس نہیں کرتے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































