خواتین ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

وقت اشاعت

آئی سی سی کے خواتین کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ہفتے کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آئر لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

مقررہ 20 اوورز میں آئرلینڈ کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے یہ ہدف 13.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ویلانی نے 43 رنز بنائے جبکہ پیری نے 29 رنز سکور کیے۔

آئرلینڈ کی جانب سے شیلنگٹن، جوائس اور گارتھ ہی عمدہ بیٹنگ کر سکیں۔

شیلنگٹن نے 19 گیندوں میں 22 رنز بنائے، جوائس نے 31 گیندوں میں 23 جبکہ گارتھ نے 46 گیندوں میں 27 رنز بنائے۔

ان تین کھلاڑیوں کے علاوہ آئرلینڈ کی کوئی کھلاڑی بھی دہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے شٹ نے تین اور فیرل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔

دوسری جانب آئرلینڈ نے کوئی میچ نہیں جیتا اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔