انڈیا میں نوراتری کی تقریبات میں مسلمانوں کی شرکت زیرِ بحث

،ویڈیو کیپشنہندو تنظیم کا گربا ڈانس سے مسلمانوں کو دور رکھنے کا مطالبہ
انڈیا میں نوراتری کی تقریبات میں مسلمانوں کی شرکت زیرِ بحث
وقت اشاعت

انڈیا میں ہندو تہواروں کا سیزن موسم سرما کی آہٹ کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے۔ رواں سال 11 اکتوبر سے درگا پوجا یا نوراتری کی تقاریب شروع ہو رہی ہیں لیکن اس سے قبل ہی انڈیا کی مختلف ریاستوں میں اس کے تعلق سے متنازع بیانات سامنے آنے لگے ہیں۔

سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے اس موقعے پر ہونے والے گربھا اور ڈانڈیا کے ثقافتی پروگرامز سے مسلمانوں کو دور رکھنے کی بات کہی ہے جبکہ مغربی بنگال میں درگا پوجا کے پنڈال کے علاقے میں نان ویج پر پابندی کی بات کہی گئی ہے جس پر مختلف سیاسی جماعتوں سے سخت تنقید سامنے آئی ہے۔ تفصیل مرزا اے بی بیگ سے سنیے۔

رپورٹر: مرزا اے بی بیگ

ایڈیٹنگ: ادیب انور