ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان، اسلام آباد میں سکیورٹی سخت
ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان، اسلام آباد میں سکیورٹی سخت
وقت اشاعت
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان 23 جون 2026 کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا بطور صدر پاکستان کا دوسرا دورہ ہے لیکن اس بار صورتحال مختلف ہے کیونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اس دورے کے پس منظر میں ایک اہم عنصر ہے۔
اس دورے سے پہلے اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ریڈ زون کو بند کر دیا گیا ہے اور خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ایرانی اور پاکستانی حکام کی ملاقات کا مرکزی نکتہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے امریکہ ایران مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان بطور ثالث کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اس کے علاوہ بھی دیگر اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت ہوگی۔



