نوراتری کا جشن، انگاروں پر تلواروں کے ساتھ ہونے والا رقص

نوراتری کا جشن، انگاروں پر تلواروں کے ساتھ ہونے والا رقص
وقت اشاعت

انڈیا کی مغربی ریاست گجرات میں نوراتری کی روایتی تقریبات کے دوران فنکار انگاروں پر رقص کرتے، تلواریں لہراتے اور جلتی ہوئی مشعلیں اٹھائے پرفارم کرتے ہیں۔ نوراتری، جس کے معنی ’نو راتیں‘ ہیں، ہندوؤں کا ایک اہم تہوار ہے جس میں دیوی درگا کی پوجا اور بدی پر نیکی کی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ تہوار 11 سے 20 اکتوبر تک منایا جا رہا ہے۔

نسل در نسل منتقل ہونے والی ان روایات میں بعض تقریبات کے دوران ہندو اور مسلم برادریاں بھی مل کر جشن مناتی ہیں۔