’بیٹے نے مجھے ملبے تلے زندہ رہنے کی ہمت دی‘
’بیٹے نے مجھے ملبے تلے زندہ رہنے کی ہمت دی‘
وقت اشاعت
وینزویلا میں زلزلے سے تباہ شدہ مکان کے ملبے سے 18 دن کے بچے کے ساتھ نکالی گئی ایک ماں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس کے بیٹے نے اسے زندہ رہنے میں کس طرح مدد کی۔ دیانا پیٹینو نے کہا کہ ان کے بیٹے ہوان ڈیوڈ نے انھیں جاگتے رہنے اور چوکنا رہنے کی ہمت دی۔
اس ماں بیٹے کے ریسکیو کی فوٹیج دنیا بھر میں شیئر کی گئی ہے، جس کے بعد ہوآن ڈیوڈ وینزویلا میں امید کی علامت بن گیا ہے۔
وینزویلا میں گذشتہ بدھ کو آنے والے دو زلزلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور جہاں اب تک 1600 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے وہیں ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔






