جانوروں کی مزاحیہ تصاویر کے مقابلے کے فائنلسٹس

مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشنکیا یہ تصویر دیکھ کر ایسا محسوس نہیں ہوتا جیسے یہ اود بلاؤ کہہ رہا ہو، ’او خدایا!‘
وقت اشاعت

یہ تصاویر خوفزدہ مچھلی، شرمیلے بھالو، منھ چڑاتے اُلو اور ان تمام دیگر جانوروں کی ہیں جو غلط وقت پر غلط جگہ پر موجود تھے۔

یہ تصاویر ’کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز‘ کے فائنل مقابلے میں جگہ بنا پائی ہیں۔ اور جیسا کہ اس مقابلے کا نام ہے یہ تصاویر اس کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔

مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشن’وہ میرے پیچھے ہی ہے نا؟‘فائنڈنگ نیمو کا بروس تب کہاں چلا جاتا ہے جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو؟
مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشنڈانس کرتے ہوئے یہ لومڑی لڑھک گئی، اب اسے کوئی ایوارڈ نہیں ملنے والا
مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشن’ہیلو! امید ہے آپ کا دن اچھا گزرے گا‘
مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشنہم سوچ ہی سکتے ہیں کہ اس لمحے کے بعد کیا ہوا ہو گا
مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشنپرندے کیا سمجھتے ہیں صرف وہی دوسروں پر فضائی حملہ کر سکتے ہیں؟
مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشنہم نے ایسا کیا کیا ہے جو یہ الو ہمیں زبان چڑا رہا ہے؟
مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشنچمپینزی کا یہ ننھا سا بچہ جانتا ہے کہ آرام کیسے کیا جا سکتا ہے
مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشنکیا یہ جانور چھپن چھپائی کھیل رہا ہے؟ اگر ہاں تو یہ چھپنا کچھ فائدہ مند نہیں ہوگا
مزاحیہ جانور
،تصویر کا کیپشناچھا تو ہم چلتے ہیں!

ان ایوارڈز کے نتائج کا اعلان 13 نومبر کو کیا جائے گا۔