دلچسپ لمحات: قارئين کی ارسال کردہ تصاویر

وقت اشاعت

بی بی سی کے قارئین نے اپنے کیمروں میں حیرت انگیز لمحات کی عکس بندی کی اور اپنی بہترین تصاویر ہمارے ساتھ شیئر کیں۔ نئے سال کی مناسبت سے ہم اپنے چند قارئین کی تصاویر پیش کر رہے ہیں۔

چینی پہاڑ پر ایک ڈرامے کا منظر

دیمترا سٹیسنوپولو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں چین کے صوبہ یُنان میں جیڈ ڈریگن سنو پہاڑ پر 10 ہزار فیٹ کی بلندی پر منعقدہ تھیٹر پرفارمنس کی منظر کشی ہے۔

کہرے میں دبئی کی بلند و بالا عمارتیں

صبا مشتاق کہتی ہیں کہ انھوں نے کس طرح کوالالمپور کے ٹراپیکل علاقے سے دبئی کے ریگستان کی خوبصورتی کو پسند کرنا شروع کیا۔ یہاں 31 ویں منزل سے'کانکریٹ کے جنگل' کا ایک منظر پیش کیا گیا ہے۔

چاند کی تصاویر

ول فیلنگھم کہتے ہیں: 'وقت کے ساتھ ساتھ ہم بھی بہت تیزی سے چل رہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم رک کر کائنات میں رونما ہونے والے واقعات کا جائزہ لیں۔'

سائیکل سوار

سٹیل کے روشن اون کے درمیان کھڑکیوں سے اینڈڈیورو بائیکنگ ٹریک کا ایک منظر یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

دو چمپینزی

انڈونیشیا کے ٹانجنگ پوٹنگ نیشنل پارک میں خطرے سے دوچار اورینگوٹان بندروں کی ایک تصویر۔

کھڑکی سے باہر جھانکتا ہوا ایک شخص

ایرک ایٹچارٹ کہتے ہیں کہ 'میں نے لمبی چھٹیوں پر پیرس جاتے ہوئے یوروسٹار ٹرین میں یہ تصویر لی تھی۔ اس آدمی نے پورا سفر کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے گزارا۔'

ایک بچہ کتے کے ساتھ

سامنتھا کولمین اس تصویر کے بارے میں کہتی ہیں کہ 'کچھ بھی ممکن ہے۔'

صحرائی طوفان

امریکی ریاست نواڈا کے صحرا میں ’برننگ مین تہوار' کا ایک منظر۔

کیرالہ کے ساحل پر بچے

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں واقع ارتھنکل بیچ پر بچے فٹ بال کی گیم کے دوران کارنر کک کا انتظار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

دھات کا بنا ہوا ککروندوں کا جال

کہرآلود آسمان کے درمیان ککروندوں (ڈینڈیلائین) کا جال یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔