نکرز: آسٹریلوی سانڈ جس کے وزن نے اسے ذبح ہونے سے بچا لیا

،ویڈیو کیپشن'نکرز' نامی یہ بیل آسٹریلیا کا سب سے بڑا سانڈ ہے
وقت اشاعت
مطالعے کا وقت: 3 منٹ

مغربی آسٹریلیا کے دیہی علاقے میں دیگر مویشیوں کے ساتھ چارہ کھاتے ہوئے نکرز دیگر جانوروں کے اوپر سے جھانکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

تقریباً 1400 کلوگرام وزنی اور 194 سینٹی میٹر قد کے مالک اس سات سالہ جانور کو ملک کا سب سے بڑا بیل یا سانڈ سمجھا جا رہا ہے اور اسی حجم کی وجہ سے یہ ابھی تک چھری تلے جانے سے بچا ہوا ہے۔

اس کے مالک جیف پیئرسن نے جب گذشتہ ماہ اس کی نیلامی کی کوشش کی تو گوشت فروشوں کا کہنا تھا کہ وہ اسے قابو نہیں کرسکتے۔ چنانچہ نکرز ذبح خانے سے بچ گیا۔

یہ بھی دیکھیے

اب وہ پرتھ سے 136 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر میالپ میں لیک پریسٹن کے مویشیوں کے باڑے میں رہ رہا ہے۔

جیف پیئرسن کہتے ہیں ’نکرز اب جی رہا ہے۔‘ جب سے آسٹریلیا کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اس جانور کی جانب توجہ دلائی ہے، جیف کو مقامی صحافیوں کی بے شمار کالیں موصول ہو رہی ہیں۔

نکرز ’ہولسٹین فریژن‘ نسل کا سانڈ ہے، لیکن اس نسل کے عام جانوروں سے بہت بڑا ہے۔

اس کو پہلے ’کوچ‘ کے طور پر خریدا گیا تھا یعنی ایک ایسا سانڈ جو تقریباً 12 ماہ کی عمر میں دیگر مویشیوں کی رہنمائی کرتا ہے۔

نکرز اب اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ یہ نیلامی کے قابل نہیں رہا

،تصویر کا ذریعہGeoff Pearson

،تصویر کا کیپشننکرز اب اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ یہ نیلامی کے قابل نہیں رہا

جیف پیئرسن کہتے ہیں ’یہ ہمیشہ دیگر سانڈوں سے الگ دکھتا تھا، دیگر جانوروں کے مقابلے میں بہت بڑا۔‘

اگرچہ ’اس کے کچھ ساتھیوں‘ کو چھوٹی عمر میں ذبح ہونے کے لیے بھیج دیا گیا تھا، ’یہ ابھی تک یہیں ہے۔ چنانچہ ہم نے سوچا کہ اسے یہیں چھوڑ دیا جائے، یہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا رہا۔‘

لیکن مویشی بانوں کو ’احساس ہوا کہ یہ بڑھنے سے رک نہیں رہا‘۔ اور اب یہ نیلامی کے لیے بہت بڑا ہے۔

جیف پیئرسن تقریباً 20 ہزار مویشیوں کے مالک ہیں اور وہ کہتے ہیں نکرز کی زندگی کے چند سال رہ گئے ہیں۔ ان میں سے بہت سے سیاہ اور گہرے بھورے رنگ کے مویشی ہے۔ سیاہ اور سفید رنگ کا نکرز ان کے ریوڑز میں مزید الگ دکھائی دیتا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

Presentational white space

اور اس کا نام کیسے پڑا؟

جیف پیئرسن کہتے ہیں کہ ’جب یہ جوان تھا تب ہم نے اسے پہلی بار حاصل کیا تھا۔ ہمارے پاس ایک براہمن سانڈ (جانوروں کی ایک نسل) تھا جو اس کا دوست تھا۔ اس کا نام ’برا‘ تھا۔۔۔ چنانچہ ہم ہمارے پاس ’برا‘ اور ‘نکرز‘ ہوگئے۔‘

’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نکرز اتنا بڑا ہو جائے گا۔‘

ریکارڈ بکس کے مطابق سب سے لمبا سانڈ 'بلینو' ہے، سنہ 2010 میں اٹلی میں اس کی پیمائش کی گئی جو 2.027 میٹر تھی۔

ہولسٹین نسل کیسی ہوتی ہے؟

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ سیاہ اور سفید ہوتے ہیں۔ یہ دودھ حاصل کرنے کے لیے پالے جاتے ہیں۔ یہ 2000 سال پرانی نسل ہے اور اس کا آغاز یورپ سے ہوا تھا۔ انھیں خواراک کے لیے بھی پالا جاتا ہے، اور نکرز ایک نر سانڈ ہے اس لیے اس کا دودھ کے کاروبار میں کوئی کردار نہیں ہے۔

عام طور پر یہ کتنا بڑھتے ہیں؟

اس کا انحصار ان کی نسل پر ہوتا ہے۔ اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ ڈیرن ایم شیفیلڈ کے مطابق ہولسٹین ایسوسی ایشن یو ایس اے کے پیداواری ریکارڈز کہتے ہیں کہ ایک اوسط ہولسٹین گائے کندھوں تک چار فٹ دس انچ لمبی ہوتی ہے اور اس کا وزن 1500 پاؤنڈ ہوتا ہے۔ سانڈ عام طور پر 15 ماہ کی عمر میں ذبح کیے جاتے ہیں جب ان کا وزن 1300 سے 1400 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ سانڈ سات سال سے زیادہ عمر جی لیں۔