BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, ہم نے مذاکرات کے لیے کبھی اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا، جنگ کا نتیجہ خیز اور دیر پا خاتمہ ہونا چاہیے‘ عباس عراقچی، پاکستان کا تہران کی وضاحت پر خیر مقدم
ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہمارے لیے اہم بات اس غیر قانونی جنگ کےنتیجہ خیز اور دیر پا خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔‘ دوسری جانب پاکستان نے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر ہی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ہم آپ کی جانب سے دی جانے والی وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘
اہم خبریں
’اربوں کی سرمایہ کاری چند ہزار ڈالرز کے ڈرونز کی مار:‘ ایران جنگ کے معاشی اثرات جھیلتے خلیجی ممالک کے پاس آگے کیا راستہ ہے؟
ایران کا دعویٰ ہے کہ خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل اور ڈرونز داغنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن کچھ میزائل اور ڈرونز نے یہاں شہریوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جبکہ توانائی کی تنصیبات بھی ان کی زد میں آئی ہیں۔
محبت کی شادی کے لیے اپنے پولیس اہلکار باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی لیڈی کانسٹیبل شوہر سمیت گرفتار
تقریباً تین برس پہلے انڈیا ریاست مہاراشٹر کے علاقے چندرپور میں جینت بلاور نامی ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہوئی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی آریا کو ان کی جگہ پر ملازمت پر رکھ لیا گیا تھا۔
جب والد کی پھانسی رکوانے کے لیے بے نظیر بھٹو نے بی بی سی پر خبر چلوائی اور جنرل ضیا نے مرحوم ذوالفقار بھٹو کے لیے دعا کرائی
اپنے والد کی جان بچانے کی آخری کوشش کے طور پر پھانسی سے ایک روز پہلے بے نظیر بھٹو نے بی بی سی پر خبر چلوائی۔ جبکہ جس روز پھانسی دی گئی، اسی صبح جنرل ضیا الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کے لیے فاتحہ پڑھی۔
انڈیا میں ہتھنی کی موت پر تنازع اور غیرملکی خاتون فوٹوگرافر پر الزامات: ’غلط معلومات شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں‘
چنچل چار فروری 2026 کو مر گئی تھی، لیکن اس کی ایک تصویر کے سامنے آنے کے بعد بعض افراد کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ چنچل کی موت پینٹ کے استعمال کے باعث ہونے والے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔
پاکستان میں پیٹرول کی مد میں سبسڈی کب، کیسے اور کس کو ملے گی؟
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جہاں پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا ہے وہیں موٹر سائیکل سواروں کو ایک سو روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ تاہم وزارت خزانہ کے مشیر کے مطابق اس سبسڈی پر عمل درآمد کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
امریکی طیارہ مار گرائے جانے کی صورت میں عملے کو کیسے ریسکیو کیا جاتا ہے؟
امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ ایران کی فضا میں مار گرائے گئے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ بی بی سی کے امریکہ میں پارٹنر ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق طیارے میں سوار دوسرے رکن کی تلاش کے لیے ایران کے اندر ریسکیو مشن جاری ہے۔
ایران کی فوجی حکمت عملی میں مرکزی کردار نبھاتے شاہد ڈرونز: کیا انڈیا کو بھی ایسے ہی کسی ہتھیار کی ضرورت ہے؟
گذشتہ برس انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تصادم میں یہ حقیقت واضح ہوگئی تھی کہ ڈرونز اب جنوبی ایشیا کے تنازعات میں بھی ایک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کا اعلان
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر عائد لیوی میں 80 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
بنوں کے پولیس تھانے پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والا خاندان: ’بارود سے بھری گاڑی اسی مقام پر لائی گئی جہاں 13 سال پہلے دھماکہ ہوا تھا‘
بنوں سے تقریبا 23 کلومیٹر دور کوہاٹ روڈ پر واقع ڈومیل پولیس تھانے کے قریب یہ دھماکہ رات 11 بجے کے لگ بھگ ہوا تھا جب علاقے میں تیز بارش ہو رہی تھی۔
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


































































