BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, امریکی صدر ٹرمپ کا ایران میں کوہ کلنگ پر حملہ کرنے کا عندیہ
نطنز کی جوہری تنصیبات کے قریب واقع کوہ کلنگ پر حملے کا عندیہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا اور اگر وہ مداخلت نہ کرتے ’تو آج اسرائیل موجود نہ ہوتا، مشرقِ وسطیٰ موجود نہ ہوتا، اور غالب امکان ہے کہ اس کے بعد ایران یورپی اور امریکی شہروں کو بھی نشانہ بناتا۔‘
قصور میں جلا کر قتل کیا گیا مسیحی جوڑا اور انصاف کے منتظر اہلخانہ کی کہانی: ’مطلب ہمارے لوگ قتل ہی نہیں ہوئے؟‘
چند ہفتے قبل جب سپریم کورٹ نے ’شک کا فائدہ‘ دیتے ہوئے شمع اور شہزاد مسیح قتل کیس میں سزائے موت پانے والے تین مجرمان کو بری کیا، تو اِس جوڑے کے 18 سالہ بیٹے کے ذہن میں وہ منظر تازہ ہو گیا جب اُن کے ماں، باپ پر توہین مذہب کا الزام لگانے بعد انھیں اینٹوں کے بھٹے میں جھونک کر مار دیا گیا۔ 12 سال بعد آج یہ خاندان کن حالات میں ہے؟
پاکستان میں گرفتار ہونے والے انڈین پائلٹ ابھینندن فضائیہ چھوڑ کر نجی ایئرلائن میں شامل: ’مگ-21 سے اے ٹی آر تک، یہ ایک غیرمعمولی سفر ہے‘
انڈین ایئر فورس کے سابق پائلٹ ابھینندن ورتھمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر نجی ایئرلائن فلائی 91 میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ 2019 کی پاکستان انڈیا فضائی جھڑپ کے بعد ابھینندن کا طیارہ تباہ ہو گیا تھا اور وہ پیراشوٹ کے ذریعے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اترنے کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ انڈیا نے انھیں تیسرا سب سے بڑا فوجی اعزاز ویر چکرا دیا تھا۔
’معجزوں پر معجزے:‘ نیپال میں کیچڑ اور چٹانوں کے نیچے گہری سرنگ سے دو افراد کو زندہ کیسے نکالا گیا
ڈکس نے کہا کہ ’میں نے کبھی ایسی امدادی کارروائی نہیں دیکھی جہاں آپ کو ایسی سرنگ کا داخلی راستہ تلاش کرنا پڑے جو پہلے پہاڑی پر تھا لیکن اب زمین کے نیچے دب چکا ہو۔ آپ برفانی تودے کی شدت کا اندازہ لگا سکتے ہیں، اس نے داخلی راستے کو مکمل طور پر دفن کر دیا تھا۔‘
نیدرلینڈز نے اپنا اربوں ڈالر مالیت کا 86 ٹن سونا امریکہ سے نکال کر لندن کیوں منتقل کیا؟
نیدرلینڈز کے مرکزی بینک نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی بے چینی کے باعث اپنے سونے کے بعض ذخائر امریکہ اور کینیڈا سے منتقل کر دیے ہیں۔
’مجھے طالبان کی عام معافی پر کوئی یقین نہیں‘: پاکستان اور ایران سے بے دخل 60 لاکھ افراد افغانستان میں نئی زندگی شروع کرنے پر مجبور
لاکھوں افغان کئی دہائیوں سے پناہ یا روزگار کی تلاش میں پاکستان اور ایران جاتے رہے ہیں۔ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان سے نکلنے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا ہے۔ اب ان میں سے اکثر کو واپس آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دونوں ہمسایہ ممالک غیر دستاویزی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
کارساز حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو منشیات کے مقدمے سے بھی بری کر دیا
جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں ملزمہ نتاشہ دانش کے خلاف منشیات استعمال کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمہ کے خلاف منشیات استعمال کرنے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پینٹاگون میں ’اختیارات کی جنگ‘: امریکی فوج کے سینیئر کمانڈروں کی برطرفی کی وجہ کیا ہے؟
امریکی فوج کے سیکریٹری کے استعفے نے ایک بار پھر پینٹاگون میں جاری تبدیلیوں اور اندرونی اختلافات پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ ان سے پہلے عہدوں سے ہٹائے جانے والے متعدد افراد امریکی مسلح افواج کی اعلیٰ ترین قیادت کا حصہ تھے۔
’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب
جیسن گلیسپی کا مزید کہنا تھا کہ ’حال ہی میں عاقب جاوید نے سامنے آ کر موجودہ صورتحال کا ذمہ دار (پاکستان کے سابق وائٹ بال کوچ) گیری کرسٹن اور مجھے ٹھہرایا ہے۔ ’عاقب گزشتہ دو سال سے چیئرمین سلیکٹرز ہیں، ہمارا تو اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں رہا۔‘
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































