’مسلم جوڑے کی مدد پر جہاں سراہا گیا وہیں ریپ کی دھمکیاں بھی ملیں‘
’مسلم جوڑے کی مدد پر جہاں سراہا گیا وہیں ریپ کی دھمکیاں بھی ملیں‘
16 اپریل کی رات دہلی کے قریب نوئیڈا میں نشے میں دھت ایک شخص نے ایک مسلم جوڑے کو بازار میں ہراساں کیا۔ اس دوران 23 سالہ سومیہ آگے آئیں اور اس شخص سے پوچھا کہ اسے کسی کی شناخت پوچھنے کا اختیار کس نے دیا، خاص طور پر اس لیے کہ لڑکی نے حجاب پہن رکھا تھا۔ سومیہ کے مطابق، اس اقدام پر ایک طرف انہیں ہمت اور انسانیت کے لیے سراہا گیا، تو دوسری طرف انٹرنیٹ پر ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔



