’مسلمان پارسل لے کر نہ آئے‘: ڈیلیوری رائیڈر کا اس درخواست پر مبنی گانا

،ویڈیو کیپشنکچھ ماہ قبل ایک آرڈر ملنے پر یہ ہدایت بھی ملی کہ پارسل کسی مسلمان کے ہاتھوں نہ بھیجا جائے۔
’مسلمان پارسل لے کر نہ آئے‘: ڈیلیوری رائیڈر کا اس درخواست پر مبنی گانا
وقت اشاعت

انڈیا کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے آفتاب خان فوڈ ڈیلیوری ایجنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ میوزک ریپر بھی ہیں۔ کچھ ماہ قبل ایک آرڈر ملنے پر گاہک کی جانب سے ہدایت تھی کہ پارسل کسی مسلمان کے ہاتھوں نہ بھیجا جائے۔ آفتاب نے اس انتباہ کے باوجود آرڈر ڈیلیور کیا۔ ملاقات کے دوران گاہک نے ان سے معذرت کی اور بات اچھے انداز میں ختم ہوئی۔ لیکن آفتاب کے لیے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام نیا نہیں ہے، وہ کئی سال سے اپنے گانوں کے ذریعے ہندو مسلم اتحاد، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتے آ رہے ہیں۔

رپورٹر: غافرہ قادر

شوٹ اور ایڈیٹنگ: میر مصور شبیر