انڈیا میں حجاب پر تنازع: ’پابندی کے باعث بہت ساری لڑکیاں امتحان نہیں دے سکیں‘

وقت اشاعت
مطالعے کا وقت: 1 منٹ

انڈیا میں حجاب پر تنازع دسمبر سنہ 2021 میں اوڈوپی کے سرکاری پری یونیورسٹی گرلز کالج سے شروع ہوا تھا۔ اس وقت چھ مسلم طالبات کو حجاب کی وجہ سے کلاس روم میں داخل ہونے سے روک دیا گيا تھا۔ یہ معاملہ دھیرے دھیرے کرناٹک کے کئی ضلعوں تک پھیل گیا۔ بعد ازاں بی جے پی کی ریاستی حکومت کی جانب سے حجاب پہننے پر لگائی جانے والی پابندی کی وجہ سے مسکان جیسی کئی لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہوئی اور انھیں دوسرے متبادل ذرائع اپنانے پڑے۔

اب جبکہ کانگریس کی موجودہ حکومت نے پابندی ہٹا لی ہے تو ہم نے مسکان خان سے رابطہ کیا اور ان سے اس کے متعلق بات کی۔

رپورٹ: عمران قریشی

شوٹ: سنیل کمار اور بسوا پاٹل

ایڈٹنگ: کلثوم، سکھ مندیپ سنگھ اور ادیب انور