آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
چارجنگ پر لگا ویکیوم کلینر کمرے میں آگ لگنے کی وجہ بن گیا
چارجنگ پر لگا ویکیوم کلینر کمرے میں آگ لگنے کی وجہ بن گیا
وقت اشاعت
چھٹیوں سے واپس آنے پر گھر والوں نے دیکھا کہ ان کے بیڈروم میں آگ لگ چکی تھی۔ آگ اس ویکیوم کلینر کی وجہ سے لگی، جو چارجنگ پر لگا ہوا رہ گیا تھا۔
کیمبرج شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس نے واقعے کے بعد جلے ہوئے بیڈروم اور ویکیوم کلینر کی باقیات کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یہ واقعہ برطانیہ کے شہر پیٹربرو میں پیش آیا۔ آگ کافی شدید تھی، تاہم بیڈروم کا دروازہ بند ہونے کی وجہ سے شعلے گھر کے دیگر حصوں تک نہیں پھیل سکے۔