صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کی ہلاکت:ہم کیا جانتے ہیں؟
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کی ہلاکت:ہم کیا جانتے ہیں؟
وقت اشاعت
صومالیہ کے نیم خودمختار علاقے پُنٹ لینڈ کے نائب وزیر اطلاعات بلی قابوسادے نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی سکیورٹی فورسز کی جانب سے یرغمال بنائے گئے آئل ٹینکر ’ایم ٹی آنر 25‘ کا دوبارہ کنٹرول حاصل کیے جانے سے قبل ہی قزاقوں نے عملے کے پانچ ارکان کو ہلاک کر دیا تھا جن میں تین پاکستانی، ایک انڈین اور ایک میانمار کا شہری تھا۔
آئل ٹینکر 'ایم ٹی آنر 25' تقریباً 18,500 بیرل تیل لے کر صومالی دارالحکومت موغادیشو جا رہا تھا جب اپریل 2026 میں صومالیہ کے ساحل کے قریب سفر کے دوران مسلح قزاقوں نے اس پر قبضہ کر لیا تھا اور اس وقت سے انھیں رہا کروانے کی کوششیں جاری تھیں۔



