مسٹر بیسٹ: کروڑوں فالوورز والے دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل سٹار کیسے اور کتنا کماتے ہیں؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اگر آپ یوٹیوب کے صارف ہیں تو شاید آپ نے مسٹر بیسٹ کا نام سنا ہو۔ مسٹر بیسٹ دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر ہیں۔
یوٹیوب سمیت بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کو یکجا کیا جائے تو مسٹر بیسٹ کے چاہنے والوں کی تعداد 87 کروڑ سے زیادہ ہے۔
یعنی انڈیا کی کئی ریاستوں کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ لوگ مسٹر بیسٹ کو فالو کرتے ہیں۔
ستمبر 2026 کے آخری ہفتے میں مسٹر بیسٹ انڈیا کے دورے پر نظر آئے۔
وہ کبھی آگرہ کے تاج محل کی سیر کرتے دکھائی دیے تو کبھی رنبیر کپور اور یش کی فلم رامائن سے متعلق ایک تقریب میں ’جے شری رام‘ کہتے ہوئے نظر آئے۔
لیکن مسٹر بیسٹ ہیں کون اور وہ دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کیسے بن گئے؟
مسٹر بیسٹ کا اصل نام کیا ہے؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے۔
وہ انڈیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بچوں اور نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
1998 میں پیدا ہونے والے مسٹر بیسٹ کو اپنی پہلی برانڈ ڈیل سے 10 ہزار ڈالر ملے تھے۔
مسٹر بیسٹ نے یہ رقم ایک بے گھر شخص کو دے دی تھی۔
کہا جاتا ہے کہ مسٹر بیسٹ یوٹیوب سے جتنی رقم کماتے ہیں اس کا بڑا حصہ عطیہ کر دیتے ہیں۔
مسٹر بیسٹ 11 برس کی عمر سے یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
مسٹر بیسٹ کے ایک یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 51 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ ہے۔
صرف انسٹاگرام پر ہی ان کے 89 ملین یعنی تقریباً نو کروڑ فالوورز ہیں۔
مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر ایسی ویڈیوز بناتے ہیں جنھیں دیکھ کر لوگ حیران ہو سکتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر میں انعامی رقم بھی شامل ہوتی ہے۔
یعنی یہ ایسی ویڈیوز ہوتی ہیں جن میں شریک افراد میں سے جو جیتتا ہے اسے بڑی رقم دی جاتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مسٹر بیسٹ کی کمائی کتنی ہے؟

،تصویر کا ذریعہShea Kastriner/USTA via Getty Images
اگست 2026 میں فوربز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مسٹر بیسٹ کی مجموعی دولت 300 ملین ڈالر، یعنی تقریباً 2800 کروڑ روپے ہے۔
فوربز کی ٹاپ کریئیٹرز درجہ بندی میں وہ پہلے نمبر پر آتے ہیں۔
مسٹر بیسٹ اب ذاتی مالیات کے شعبے میں بھی قدم رکھنے والے ہیں۔
یوٹیوب کے علاوہ وہ خوراک، کھلونوں اور ملبوسات سے متعلق لائسنسنگ کے کاروبار میں بھی شامل ہیں۔
بیسٹ گیمز نامی ان کا ایک شو ایمیزون پرائم پر بھی نشر ہوتا ہے۔
فروری 2026 میں بیسٹ انڈسٹری نے سٹیپ نامی ایک ایپ خریدی تھی جو نوجوانوں کو سرمایہ کاری سکھاتی ہے۔
اسی سال جولائی 2026 میں مسٹر بیسٹ نے اپنی منگیتر تھیا بوسن سے شادی کی۔
مسٹر بیسٹ نے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ معلومات دی تھیں کہ انھیں اپنی ’مسز بیسٹ‘ مل گئی ہیں۔
ویسے تو سوشل میڈیا پر مسٹر بیسٹ کی زندگی کافی اچھی دکھائی دیتی ہے۔
لیکن اپنی شادی کے بارے میں مسٹر بیسٹ نے کہا تھا کہ وہ اسے نجی رکھنا چاہتے ہیں۔
مسٹر بیسٹ کی اہلیہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مسٹر بیسٹ اور تنازعات
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں
مواد پر جائیں
اپریل 2026 میں مسٹر بیسٹ کی میڈیا کمپنی پر ایک سابق ملازم نے جنسی ہراسانی اور کام کی جگہ پر صنفی امتیاز کے الزامات لگائے تھے۔
بیسٹ کی کمپنی نے ان الزامات کو غلط قرار دیا تھا۔
بیسٹ گیمز میں مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ برتاؤ کے حوالے سے بھی مسٹر بیسٹ کو قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس وقت یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ویڈیوز میں مسٹر بیسٹ جو کچھ کرتے دکھائی دیتے ہیں وہ سب ڈرامائی ہوتا ہے اور پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے۔
مصنوعی ذہانت کا اثر دنیا بھر میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس بارے میں مسٹر بیسٹ نے 2025 میں کہا تھا کہ جنریٹو اے آئی خوفناک ہے اور یہ دنیا بھر کے لاکھوں کریئیٹرز کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
تاہم 2025 میں ہی مسٹر بیسٹ اے آئی کی وجہ سے تنازعات کا شکار بھی ہوئے تھے۔
درحقیقت مسٹر بیسٹ نے ایک یوٹیوب تھمب نیل جنریٹر متعارف کرایا تھا۔
دنیا کے کئی بڑے یوٹیوبرز نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کریئیٹرز کے کام کو چرا رہا ہے۔
مسٹر بیسٹ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد یہ تھا کہ چھوٹے کریئیٹرز بہتر تھمب نیلز بنا سکیں۔
تاہم جب مخالفت بڑھ گئی تو مسٹر بیسٹ نے یہ تھمب نیل جنریٹر ہٹا دیا تھا۔




















