کیا شمالی پاکستان ایک نئے گلوف کے خطرے کی زد میں ہے؟
کیا شمالی پاکستان ایک نئے گلوف کے خطرے کی زد میں ہے؟
وقت اشاعت
مولا داد گذشتہ سال گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) سے شدید متاثر ہونے والے تالی داس گاؤں کے عین سامنے دریائے غذر کے دوسرے کنارے پر واقع ہے۔ ریسکیو 1122 غذر کے انچارج راجہ اجمل نظیر کے مطابق برفانی نظام میں پیدا ہونے والی تبدیلی کے باعث دریا کا بہاؤ عارضی طور پر رک گیا تھا، جس سے ایک برفانی جھیل بنی اور پھر اس کے اچانک پھٹنے سے تالی داس میں تباہ کن سیلاب آیا تھا۔
اس مرتبہ دریا کا رخ تالی داس کے بجائے مولا داد کی طرف ہے، جہاں مسلسل کٹاؤ جاری ہے۔ تو کیا شمالی پاکستان ایک نئے گلوف کے خطرے کی زد میں ہے؟






