پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2023 کی آمد پر منایا گیا جشن تصاویر میں

پیرس
،تصویر کا کیپشن پیرس کے شانزے لیزے ایوینو پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے رات کے 12 بجنے کا انتظار کیا۔
وقت اشاعت

سال 2023 کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منفرد انداز میں جشن منایا گیا ہے۔ بحرالکاحل میں موجود جزیرہ نما ملک کریباتی میں سب سے پہلے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

اس کے ایک گھنٹے بعد نیوزی لینڈ میں لوگوں نے سالِ نو کی تقریبات کا آغاز کیا۔ پاکستان میں بھی کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد سمیت تمام ہی شہروں میں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر سالِ نو کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

آئیے آپ کو دکھاتے ہیں کہ دنیا بھر میں لوگوں نے نئے سال کی آمد پر کس طرح خوشیاں منائیں۔

karachi
،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک ایک فیملی آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھتے ہوئے۔
sydney
،تصویر کا کیپشنسڈنی میں آتش بازی کا مظاہرہ اس کے مقبول ہاربر برج، اوپرا ہاؤس سے کیا گیا اور اس کے اردگرد لوگوں نے کشتیوں میں بیٹھ کر یہ مظاہرہ دیکھا۔
sydney
،تصویر کا کیپشناکثر افراد سڈنی کے بوٹینک گارڈنز میں موجود درختوں کے سائے میں بیٹھ کر اس دلکش مظاہرے کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔
نیوزی لینڈ
،تصویر کا کیپشن نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کرائسٹ چرچ میں دی ہیگلی پارک میں نئے سال کی آمد پر تقریب منعقد ہوئی جس میں لائیو میوزک کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
جنوبی کوریا
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد میں نے گھڑی پر بجنے کا انتظار کیا اور پھر جشن منایا۔
جاپان
،تصویر کا کیپشنجاپان میں لوگوں نے فضا میں غبارے اڑا کر سالِ نو کی خوشیاں منائیں۔
ٹوکیو
،تصویر کا کیپشن ٹوکیو کی ایک تصویر جہاں لوگوں کی تفریح کے لیے روشنیوں کا دلکش مظاہرے دیکھا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی گھڑی پر ابھی 12 نہیں بجے۔
ہانگ کانگ
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی کے مناظربندرگاہ وکٹوریا پر دیکھنے کو ملے۔
تائیوان
،تصویر کا کیپشنتائیوان میں عوام نے تائیپی 101 عمارت سے آسمان پر آتش بازی کا خوبصورت منظر دیکھا
thailand
،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ میں چاؤ فاریا دریا پر آتش بازی کا خوبصورت منظر
فلپائن
،تصویر کا کیپشنفلپائن میں نئے سال کی آمد پر منیلا میں رزال پارک میں آتش بازی کے مناظر
چین
،تصویر کا کیپشنملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود ووہان میں لوگوں نے نئے سال کی خوشیاں جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔
متحدہ عرب امارات
،تصویر کا کیپشن دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر بھی آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔
greece
،تصویر کا کیپشنیونان کے شہر ایتھنز میں آتش بازی کا دلکش مظاہرہ۔
russia
،تصویر کا کیپشنروس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی لوگ جشن منانے کے لیے اکھٹے ہوئے تاہم حکام کی جانب سے مشہور ریڈ سکوائر کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر بند کیا گیا ہے۔
new york
،تصویر کا کیپشننیویارک کے ٹائمز سکویر میں ایک شخص نے 2023 کے ہندسوں کے چشمے پہن رکھے ہیں۔ ابھی امریکہ میں نیا سال کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہے۔