آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ناسا کے آرٹیمس دوم مشن کی چاند کی جانب روانگی
ناسا کے آرٹیمس دوم مشن کی چاند کی جانب روانگی
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند کی جانب چار خلابازوں پر مشتمل آرٹیمس دوم مشن روانہ کیا ہے۔ آرٹیمس پروگرام سائنسدانوں کی برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور اب تک اس پر تقریباً 93 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے۔
آرٹیمس کا عملہ باضابطہ طور پر چاند کے گرد ایک تاریخی 10 روزہ مشن کے لیے روانہ ہوا ہے جو انہیں زمین سے پہلے سے کہیں زیادہ دور لے جا سکتا ہے۔
دس دن کے مشن میں عملہ چاند پر نہیں اترے گا، بلکہ اس کے گرد چکر لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 2022 میں بغیر پائلٹ آرٹیمس اول مشن کے بعد، ناسا کا آرٹیمس پروگرام بڑے خلائی مشنز کی تیاری کر رہا ہے جن کا حتمی مقصد 2030 کی دہائی میں مریخ تک پہنچنا ہے۔