اٹلی میں زلزلے سے تباہی کے مناظر

وقت اشاعت

وسطی اٹلی میں آنے والے زلزلے کی تصاویر

 وسطی اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ 6.2 کی شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم اور متعدد افراد ملبے تک دب گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن وسطی اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ 6.2 کی شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم اور متعدد افراد ملبے تک دب گئے ہیں۔
امریکی جیالوجیکل سینٹر کے مطابق یہ زلزلہ پیراگیا شہر کے جنوبی مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔ اس کی گہرائی سطح زمین سے محض 10 کلومیٹر تھی۔
،تصویر کا کیپشنامریکی جیالوجیکل سینٹر کے مطابق یہ زلزلہ پیراگیا شہر کے جنوبی مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔ اس کی گہرائی سطح زمین سے محض 10 کلومیٹر تھی۔
اب تک چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشناب تک چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ایک مقامی اخبار کے مطابق روم میں عمارتیں 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔
،تصویر کا کیپشنایک مقامی اخبار کے مطابق روم میں عمارتیں 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔
اماٹریس نامی قصبے کے میئر نے آر اے آئی ریڈیو کو بتایا کہ قصبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشناماٹریس نامی قصبے کے میئر نے آر اے آئی ریڈیو کو بتایا کہ قصبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا ’قصبے کو جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ لوگ ملبے تلے دبے ہیں۔ وہاں لینڈ سلائیڈ ہوئی ہے اور شاید پل بھی گر گئے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنان کا کہنا تھا ’قصبے کو جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ لوگ ملبے تلے دبے ہیں۔ وہاں لینڈ سلائیڈ ہوئی ہے اور شاید پل بھی گر گئے ہیں۔‘
اٹلی کے شہری دفاع کے ادارے نے اس زلزلے کو شدید قرار دیا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی گئی جس کے بعد کئی شدید جھٹکے آئے۔
،تصویر کا کیپشناٹلی کے شہری دفاع کے ادارے نے اس زلزلے کو شدید قرار دیا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی گئی جس کے بعد کئی شدید جھٹکے آئے۔
سنہ 2009 میں اکویلا میں آنے والا زلزلہ اٹلی میں بھی محسوس کیا گیا تھا اور اس میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2009 میں اکویلا میں آنے والا زلزلہ اٹلی میں بھی محسوس کیا گیا تھا اور اس میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔