صومالیہ میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ کا حکومت سے شکوہ

،ویڈیو کیپشنصومالیہ میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ کا حکومت سے شکوہ
صومالیہ میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ کا حکومت سے شکوہ
وقت اشاعت

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران اُن کی اپیلوں اور احتجاج کے باوجود پاکستانی حکومت نے اُن کو بازیاب کرنے کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ملاحوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے حکومت پر بروقت اقدامات نہ کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔