وہ لمحہ جب فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ کو عشائیے کی تقریب سے باہر لے جایا گیا

وہ لمحہ جب فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ کو عشائیے کی تقریب سے باہر لے جایا گیا

گولیوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کے عشائیے کی تقریب سے فوری طور پر نکال لیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ واشنگٹن ہلٹن میں سٹیج پر گفتگو میں مصروف تھے کہ اچانک ہلچل کی وجہ سے لوگ اپنی کرسیوں سے اُٹھنے لگے۔

اس دوران فائرنگ کی آواز سنائی دی جس کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی آوازیں بھی آئیں کہ جو کہہ رہے تھے کہ ’نیچے رہیں، نیچے رہیں‘، اس کے ساتھ وہ صدر کو فوری طور سٹیج سے لے کر باہر کی جانب روانہ ہو گئے۔