کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ: اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ: اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟
وقت اشاعت
کراچی میں پاکستان رینجرز کے ایک کیمپ پر حملے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک، جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک زخمی حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے، جسے افغان شہری قرار دیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروہ جماعت الاحرار سے منسلک ایک گروہ نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ: ریاض سہیل اور محمد نبیل



