آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
خیبر پختونخوا: کیا گورنر راج، ایمرجنسی سے امن آ سکتا ہے؟
دنیا میں کہیں بھی سیاسی اتفاق رائے اور عوامی حمایت کے بغیر شدت پسندی اور دہشت گردی کا موثر اور دیرپا حل نہیں نکلا۔ پاکستان نے ماضی میں جب شورش پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی، تو اُس کی بنیاد ریاست، سیاسی سٹیک ہولڈرز اور معاشرے کے درمیان طویل جدوجہد کے بعد قائم ہونے والا اتفاقِ رائے تھا۔
سیاسی سٹیک ہولڈرز کو الگ کر کے، ایک منتخب حکومت کو ختم کر کے عوامی حمایت حاصل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اور اِس حمایت کے بغیر مسائل کا حل، شدت پسندی کا خاتمہ آسان نہیں ہو گا۔
اس ہفتے کی سیربین میں ان ہی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: عارف شمیم
وژول پروڈیوسر: سید علی کاظمی
رپورٹر: عزیز اللہ خان اور عمر دراز ننگیانہ
کیمرہ پرسن: نیئر عباس اور بلال احمد