غزہ کے لیے امداد لے کر فریڈم فلوٹیلا روانہ

غزہ کے لیے امداد لے کر فریڈم فلوٹیلا روانہ
وقت اشاعت

غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر وہاں امداد پہنچانے کے لیے سمندر کے راستے ایک اور امدادی قافلہ ’فریڈم فوٹیلا‘ جمعرات کی شام ترکی سے روانہ ہوا جس پر پاکستان کی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سعد ایدھی بھی موجود ہیں۔

اس سے قبل بھی غزہ میں اسی قسم کےفوٹیلا کے ذریعے امداد پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں لیکن اسرائیلی فوجیوں نے انھیں گرفتار کر لیا تھا اور فلوٹیلا امداد پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔