آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پیارے بچوں اور جانوروں کو دیکھ کر شدید پیار کرنے کا دل کیوں کرتا ہے؟
کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کسی نومولود بچے کو دیکھا ہو جو آپ کو اتنا پیارا لگا ہو کہ آپ کو اسے زور سے گلے لگانے کو دل کیا ہو؟
اس میں کوئی عجیب بات نہیں! یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ہونے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جب لوگوں کو کوئی ایسی چیز نظر آئے جو انھیں حد سے زیادہ پیاری لگ رہی ہو تو وہ جذبات سے مغلوب ہو جاتے ہیں اور انھیں اس چیز کو بھینچنے کا دل کرتا ہے۔
سائنسدان یہ کہتے ہیں کہ جب انھوں نے لوگوں کو نومولود انسان اور جانوروں کے بچے دکھائے تو ان میں معصومانہ جارحیت کے جذبات پیدا ہو گئے، جس میں وہ ان بچوں کو اصل میں نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔۔۔ ایسا کیوں ہے؟ جاننے کے لیے دیکھیے یہ دلچسپ ویڈیو۔۔۔